ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی بلاک توسیعی منصوبہ کی معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:42

بھکر۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبہ کی معیاری اورتیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو تفصیلی احکامات جاری کیے ہیں، اوراس امر کی تاکید کی ہے کہ توسیعی منصوبہ کی بدولت ایمرجنسی بلاک کو سہولیات کے اعتبار سے پنجاب کابہترین ایمرجنسی بلاک بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ احکامات ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر،ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد اسحاق،ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیر،ڈی ایم او ارشد احمد وٹواورعرفان اللہ خان نیازی سمیت ہیلتھ کونسل کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل فنڈز سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کاجائزہ لیااورہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں حسب منشا کارکردگی کامعیار برقراررکھاجائے۔

یادرہے کہ ایمرجنسی بلاک کی توسیع سے اس میں24بیڈز کااضافہ کیاجائیگااوراس اضافہ سے ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی مجموعی تعداد 46ہوجائیگی۔توسیعی منصوبہ 46لاکھ67ہزار روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں