ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:32

بھکر۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے جاری کردہ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ڈپٹی کمشنر بھکر کی سربراہی میں کام کرے گی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرویلفیئر کواس کمیٹی کاسیکرٹری مقرر کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

حکم نامہ میں مزید بتایا گیاکہ ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی 20اراکین پر مشتمل ہے جن میں 13سرکاری اراکین اور7غیر سرکاری اراکین شامل ہیںاورمتعلقہ قانون کے تحت کمیٹی کی ذمہ داریوں کاتعین بھی کردیا گیاہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں