سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت میں ہمیں کردا رادا کرنا چاہیے،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 2 نومبر 2017 14:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) سویٹ ہوم کے بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی کفالت اور کردار سازی میں ہمیں بھرپور کردا رادا کرنا چاہیے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر بھکر انجینئرمحمد عمرفاروق اور چیئرمین سی پی ایل سی حاجی محمدشیخ محمد ایوب نے سویٹ ہوم میںمقیم بچوں میں سٹیشنری،کھیلوں کاسامان اور چاکلیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد اشفاق، کامران جنجوعہ،ایڈیٹرکونسل کے فوکل پرسن یونس اولکھ، نعیم گادی ،انچارج سویٹ ہوم میڈم مسفرح انعم اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پرمحمد عمرفاروق اور حاجی محمدشیخ محمد ایوب نے کہا کہ ان بچوں کی جتنی اچھی نگہداشت ہو گی یہ اتنے ہی اچھے انسان بن کر کل اپنے ملک و قوم کی خدمت کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ان بچوں کے درمیان رہ کر روحانی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں