بھکر،محکمہ صحت کے زیر انتظام اعلیٰ کارکردگی کے حامل افسران میںچیک تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 3 نومبر 2017 13:25

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) محکمہ صحت کے زیر انتظام ڈویژنل سطح پر اعلیٰ کارکردگی کے حامل محکمہ صحت بھکرسے تعلق رکھنے والے افسران ،ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے 7افراد میںچیکس تقسیم کرنے کی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر تھے۔اس موقع پر ضلعی محکمہ صحت کے افسران،ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے افراد بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈویژنل سطح پر بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاران اپنی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقراررکھیںتاکہ محکمہ کے دیگرملازمین بھی آپ کی تقلید کرتے ہوئے اپنے فرائض کو بہترین طورپر انجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرعبدالرزاق غوری اوراے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد میں چیکس تقسیم کیے ۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی توسیع کابھی سنگ بنیاد رکھا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں