بھکر،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

ضلعی امن کورکمیٹی نے مشاورتی بنیادپر چہلم سیکیورٹی مرتب کرلی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی اور لاء اینڈآرڈرپلان پر عملدرآمد کیلئے ضلعی امن کورکمیٹی نے مشاورتی بنیادپر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقد اجلاس میں ضلعی امن کورکمیٹی کے معزز اراکین نے اس عزم کااعادہ کیاکہ امن عامہ کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے بروقت تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ وپولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی جائیگی ۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اتحادبین المسلمین کے فروغ کیلئے ضلعی امن کورکمیٹی کے کردار کوسراہتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کے معززاراکین کی مسلسل اورپیہم کوششوں سے ضلع میں تحمل وبرداشت کوترویج ملی ہے جس کی بدولت امن کی مثالی فضاقائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلعی امن کورکمیٹی کے اراکین نے ضلع میں امن دوست فضا برقراررکھنے میں اپناحقیقی کردار اداکیاہے جوضلع کے عظیم ترمفاد میںقابل ستائش امر ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ضلعی امن کورکمیٹی راناآفتاب احمد ،سیدسکندررضانقوی،سید آصف رضاعابدی،مولانامحمد صفی اللہ،عرفان اللہ خان نیازی،زبیرمحمود مغل،قاری عبدالشکور،رانامحمد حنیف،مفتی امیرعبداللہ،سید قیصرعباس نقوی اورمولانا عبدالرحیم رضوی نے کہاکہ ضلع میںامن ورواداری اوراتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیںجاری رکھی جائیں گی تاکہ ضلع کی پر امن فضا کو بیرونی شرپسندی سے محفوظ رکھاجاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں