بھکر ،ْ اسکول کے استاد نے ہوم ورک نہ کرکے آنے پر ساتویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر ڈالا

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) بھکر میں نجی اسکول کے استاد نے ہوم ورک نہ کرکے آنے پر ساتویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر ڈالا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالب علم کے والد کی جانب سے تھانہ سٹی میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ منڈی ٹاؤن کے علاقے میں واقع نجی اسکول کے ایک استاد نے ہوم ورک نہ کرنے پر ان کے بیٹے پر ڈنڈوں سے تشدد کیاجس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔طالب علم کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ استاد کے خلاف اسکول انتظامیہ سے شکایت بھی کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ بچے کا طبی معائنہ بھی کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں