پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج بنیادی صحت کا انقلابی منصوبہ ہے،سید بلال حیدر

منگل 28 نومبر 2017 12:58

بھکر۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے کہاہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج درحقیقت بنیادی صحت کا انقلابی منصوبہ ہے جس کی اصل روح کے مطابق شفاف اورتیزرفتار تکمیل یونین کونسلوں اورمیونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں یونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات اورسیکریٹریز یونین کونسلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین احمد نوازخان نوانی اوروائس چیئرمین اللہ داد خان مستی خیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ اورضلع کونسل کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ اس پیکج کے پہلے مرحلہ میں ضلع کی ہر یونین کونسل اورمیونسپل کمیٹیوں کے ہر وارڈمیں متعلقہ چیئرمین حضرات کے زیر نگرانی مکمل صفائی کا کام اگلے ماہ کی 20تاریخ تک مکمل کروایا جائیگاجو صاف دیہات پروگرام کاحصہ ہے اور اس کی تکمیل پر دوسرے مرحلہ میں پختہ گلیوں،ڈرینج اورسولنگ کاتعمیراتی عمل شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کے طریق کار کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس پیکج کے تحت ہریونین کونسل میں25لاکھ روپے اور میونسپل کمیٹیوں کے ہر وارڈمیں5لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے یونین کونسلوں اورمیونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات سے کہاکہ متعلقہ علاقوں میں کوڑاکرکٹ کی منتقلی کیلئے ڈمپنگ سائیٹس بنوانے کااہتمام کیا جائے جس کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زقطعات اراضی فراہم کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے میونسپل کمیٹی بھکر کو شہر سے باہر 10ایکڑ پر محیط قطعہ اراضی ڈمپنگ سائیٹ کیلئے دے دیاگیاہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبہ بھرمیں جس ضلع میں سب سے اچھی صفائی ہوگی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اس ضلع کے چیئرمین ضلع کونسل ،ڈپٹی کمشنر اورڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو خصوصی انعامات دیے جائیںگے۔قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز خان نوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری اور صاف دیہات پروگرام کی ترجیحات کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ ہریونین کونسل کی انتظامیہ اس پیکج پر حسب منشا عملدرآمد کی ذمہ داری بطریق احسن سرانجام دے اورلوگوں میں اپنے گھرکو صاف رکھنے کے بنیادی اصول کے بارے میں بھرپور شعور بیدار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں