پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپو ر وسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

منگل 5 دسمبر 2017 13:47

بھکر۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بھرپو ر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیلتھ کے ملٹی پر پز ہال میں ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب شعبہ صحت او رتعلیم کے حوالے سے وسائل عوام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن دونوں ایسے شعبے ہیں کہ جن میں چوائس کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہم 3 گولیوں کی جگہ 2 گولیاں کھا لیں ، اسی طرح تعلیم میں صرف اور صرف معیاری تعلیم کی ہر کسی کو ضرورت ہے آج کے دور میں یہ بہت اہم شعبے ہیں اس لیے ان پر اتنی ہی توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ان دونوں شعبوں کو فوکس کیا ہوا ہے اوران دونوں شعبوں کو انہوں نے سیاسی مداخلت سے بھی پاک کیا ہوا ہے۔انہوں کامیاب ہیلتھ کنونشن کے انعقاد پر سی ای او ہیلتھ اور ان کی پوری ٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بھکر انجینئرمحمد عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلمان زاہد‘ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر ڈاکٹر عبد الرزاق غوری ‘ ضلعی صدر پی ایم اے ،اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکرڈاکٹر حسن نواز فقیر، ڈی ایچ اومیڈیکل سروسز ڈاکٹر ندیم رضا ملک ‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹرپرویز اقبال کمبوہ ‘ اے ایم ایس ہیومن ریسورس ڈاکٹر زاہدہ قیوم، ‘ ڈی ای اوسکینڈری ملک مسعود ندیم ‘ مولانا امیر عبد اللہ خان ‘ مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز‘ ڈاکٹرز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں