ْ بھکر،ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبو د پرتوجہ مرکوز کئے ہواہے، اسسٹنٹ کمشنر

حکومت پنجاب کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے سستے آٹے کا خصوصی پیکج دیا ہے،محمد اسد چانڈیا

اتوار 24 دسمبر 2017 20:10

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنرمحمد اسد چانڈیا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی ہرممکن فلاح و بہبو د پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ مسیحی بھائیوں کو سماجی زندگی کی سہولیات کے حصول میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے یہ بات منڈی ٹائون چرچ میں کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی لگائے گئے سستے بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام مارکیٹ کمیٹی اور انجمن تاجران نے مشترکہ طور پر کیا تھا اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف ،انجن تاجران کے سنیئر بایب صدر شیخ محمد عبداللہ ،میونسپل کمیٹی بھکر کے چیف آفیسرملک محمد بلال کروڑی، مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر مسعود حسین ملک،فوڈ انسپکٹر فقیر محمد ابراہیم اور محمد سلیم پہلوان ،انجمن قصاب کے صدر شیخ محمد اشرف،رانا صغیر صوبی اور مسیحی برادری کے روبن مسیح بھی موجود تھے محمد اسد چانڈیا نے ا س موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے سستے آٹے کا خصوصی پیکج دیا ہے جس کے تحت 10 کلو وزنی آٹے کا تھیلہ 250روپے اورچینی 50روپے فی کلو میں فراہم کی جارہی ہے علاوہ ازیں سستے بازار میں کرسمس کے موقع پرسبزی و فروٹ اور کریانہ سمیت اشیائے خوردونوش کے سستے سٹال لگائے گئے،اس موقع پر انجمن قصاب کی طرف سے چھوٹے اور بڑے گوشت کاخصوصی سٹال لگایا گیا تھا جس پر بازار کی نسبت سستے داموں معیاری گوشت فراہم کیا گیا جن کے معائنہ کے دوران اے سی نے ان اشیاء کی کوالٹی کو سراہا اور اس ضمن میں انجمن تاجران و آڑھتیان کے تعاون کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اے سی نے سستے بازار کے انعقاد کیلئے میونسپل کمیٹی بھکر کے انتظامات کو بھی سراہا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اسد چانڈیا نے کہا کہ ملک کودہشت گردی سے پاک کرکے امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے اور ملک کو مستحکم تر بنانے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا چاہیے اس موقع پر مسیحی برادری کے روبن مسیح نے حکومت پنجاب ،ضلعی انتظامیہ ،انجمن تاجران و آڑھتیان اور مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر تین دن سستا کرسمس بازار لگایا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بھکر نے دونوں چرچوں کا دورہ کیا اور ان کے سیکورٹی انتظامات کوچیک کیا اور موقع پر موجود ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی بھکر محمد آصف خان کوہدایات دیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں