کہ لوکل لیول پر مسائل کے حل کا واحد ذریعہ بلدیاتی نظام ہے، زبیر احمد چوہدری

جلد ہی یونین کونسلوں میں مصالحتی کمیٹی تھانہ مصالحتی کمیٹی کوADR سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا،چیف آفیسر

اتوار 24 دسمبر 2017 20:11

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2017ء) ضلع کونسل بھکر کے میٹنگ ہال میں ضلع بھکر کے آئے ہوئے یوسی چیئرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے زبیر احمد چوہدری چیف آفیسر ضلع بھکر اور ایس پی او ملتان کی نمائندہ محترمہ صبا نے کہا کہ لوکل لیول پر مسائل کے حل کا واحد ذریعہ بلدیاتی نظام میں مضمر ہے۔ جلد ہی بھکر کی 64 یونین کونسلوں میں مصالحتی کمیٹی‘ تھانہ مصالحتی کمیٹی کوADR سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا۔

SPO کے با اختیار گروپ کی طرف سے جلد ہی مشاورتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی ہوگا جوADR کے تحت کام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے تمام ایسے جھگڑے جو طویل پراسیس کے مروجہ عدالتی نظام میں قابل صلح ہیں ۔ اس نئے سسٹم کے تحت جلد اور سستا انصاف کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نیچ چیئرمینوں سے اپیل کی وہ عوام میں اس نئی سوچ کو پروان چڑھائیں اوردن بدن اپروچ میں رہتے ہوئے مروجہ عدالتی نظام کے بجائیADR سسٹم میں آ کر بروقت جھگڑے مٹائیں۔

اس سے فریقین کو نہ صرف ذہنی سکون حاصل ہو گا بلکہ اخراجات بھی نہ کرنا پڑیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ان کمیٹیوں کے فیصلہ کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ نیز مزید کسی عدالت میں جانے کی صورت میں بھی کمیٹی کے فیصلہ کو خاص اہمیت حاصل ہو گی۔ تقریب میں کونسلرز‘ خواتین ورکرز‘ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس نظام میں آگہی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں