بھکر، ماہ دسمبر میں محکمہ بہبودآبادی 1744مریضوں کو مفت علاج معالجہ اورفیملی پلاننگ کی خدمات مہیا کی ،محمد رمضان اعوان

پیر 1 جنوری 2018 20:07

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام ماہ دسمبر میں ضلع بھرمیں69موبائل سروس یونٹ کیمپس کا انعقاد کیاگیاجس میں1744مریضوں کو مفت علاج معالجہ اورفیملی پلاننگ کی خدمات مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

خواتین کو ماں بچے کی صحت،ماں کے دودھ کی اہمیت،اولاد میں3سال کے وقفے کی اہمیت، کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی،بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ،حاملہ خواتین کو غذائیت بارے آگہی، خواتین کو تولیدی صحت بارے آگہی اورحفظان صحت وماحول کی صفائی بارے آگہی بھی دی گئی۔

یہ کیمپس ان علاقوں میں منعقد کیے گئے جہاں پر فیملی پلاننگ وجنرل ہیلتھ کی سہولیات دستیاب نہ تھیں۔اس کے علاوہ علمائے کرام،نکاح خواںحضرات کے ساتھ تحصیل بھکر،منکیرہ اور دریاخان میںخصوصی سیشن کاانعقاد بھی کیاگیا تاکہ علمائے کرام بہبودآبادی پروگرام میںاپناکردار اداکریں ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے ان خصوصی سیشنز کی نگرانی کی اورشرکاء کو محکمہ کی آگاہی مہم بارے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں