بھکر میں 127 اساتذہ کی اگلے سکیلوں میں ترقی،

14جونیئر کلرکوں اور 19درجہ چہارم کے ملازمین کوریگولر کردیا گیا

منگل 2 جنوری 2018 14:06

بھکر۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے ضلعی محکمہ تعلیم کی127 پی ایس ٹی ،ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی زنانہ /مردانہ ٹیچرزکواپ لفٹ پے پیکج کے تحت اگلے سکیلوںمیں ترقی اور14جونیئر کلرکوں اور 19درجہ چہارم کے ملازمین کوریگولر کر کے نئے سال کاتحفہ دیا ہے ۔اساتذہ کی طرف سے ڈی سی بھکر اور سی ای او کوزبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پرموشن کمیٹی( ڈی پی سی) کی میٹنگ چیئرمین ڈی پی سی کمیٹی ڈی سی بھکر سید بلال حیدر کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بھکرچوہدری بابر مختار ،ڈی ای او سیکنڈری ملک محمد مسعود ندیم، ممبر صوبائی حکومت ظہور حسین ملک پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج سرگودھا ، ممبر ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد طیب طارق،ممبر طاہرہ سعادت منیجرصنعت زار، ممبر/سیکرٹری ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سعد رسول، ممبر/سیکرٹری ڈی ای او زنانہ صابرہ سلطانہ شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے تمام اساتذہ کے پروموشن کیسز کی فائلوں کو چیک کرنے کے بعد تحصیل بھکر ، دریاخان ،کلورکوٹ اور تحصیل منکیرہ کی29مرد اور 18زنانہ پی ایس ٹی خواتین اساتذہ کو اپ لفٹ موبائلٹی پے پیکیج کے تحت گریڈ 9سے گریڈ 14میںترقی دی ،جبکہ 30 مرد اور21 زنانہ پی ایس ٹی خواتین کو گریڈ 12سے گریڈ14میںترقی دی اور 7مرد ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ15سے گریڈ16میں ترقی دی گئی اسی طرح 7مرد ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ14سے گریڈ15میں ترقی دی گئی ہے،جبکہ سیکنڈری سطح پر4مرداور4خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ17سے گریڈ18میں اپ لفٹ موبائلیٹی پے پیکیج کے تحت ترقی کے احکامات جاری کیے،اسی طرح3خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ اور4مرد ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16سے گریڈ17میں ترقی دی گئی، اور اس طرح مجموعی طور پر محکمہ تعلیم ضلع بھکر کے 127 اساتذہ کو اپ لفٹ موبائلٹی پے پیکیج کے تحت اگلے سکیلوں میں ترقیاں دی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی14جونیئر کلرکوں کواور 19درجہ چہارم کے ملازمین کوریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔سال 2017کا اساتذہ کوبروقت اپ لفٹ موبائلٹی پے پیکیج کے تحت اگلے سکیلوں میں ترقیاں دینے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر اور انجمن اساتذہ پاکستان کے ضلعی صدر ملک منیر احمد اولکھ نے ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار،ڈی ای او سیکنڈری ملک محمد مسعود ندیم اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کوبھی سراہا جنہوں نے اساتذہ کے پرموشن کیسسز بروقت مکمل کئے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں