بھکرجاب بیوروکے قیام کے منصوبہ پر 60 فیصد کام مکمل

جاب بیورو،ٹیوٹا اورادارہ اخوت کے تعاون سے آئندہ 2 سال میں ضلع کے تمام بیروزگارافراد کو روزگار فراہم کیاجائے گا، ڈپٹی کمشنر

منگل 2 جنوری 2018 14:06

بھکر۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ بھکر جاب بیورو،ٹیوٹا اورادارہ اخوت کے تعاون سے اگلے 2 سالوں میں ضلع کے تمام بیروزگارافراد کو روزگار فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے اس امر کاانکشاف ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں ٹیوٹا،سوشل ویلفیئر،پنجاب ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اوراخوت کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ ضلع کے بیروزگارافراد کو روزگار کی فراہمی کے پیکج کے سلسلہ میں مذکورہ تینوں اداروں نے منصوبہ بندی پر کام شروع کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھکرجاب بیوروکے قیام کے منصوبہ پر 60فیصد کام مکمل کرلیاگیااورباقی ماندہ کام کوتیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں بھکر جاب بیوروکاافتتاح کیاجائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بیروزگار افراد کو فراہمی روزگار کیلئے فلاحی پیکج پر عملدرآمد کے سلسلہ میں بھکرجاب بیوروکاکردارمرکزی ہوگااوربھکرجاب بیوروکے توسط سے فراہم کی جانیوالی خدمات ملک بھرمیں مثالی حیثیت کی حامل ہونگی اوراس کی بدولت ضلع کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے فنی تعلیم کے فروغ میں ٹیوٹا کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کو سراہااورطالبات کیلئے بھی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے قیام کی ضرورت پر زوردیا ۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیاکہ اخوت کی طرف سے گذشتہ6ماہ کے عرصہ میں 23کروڑروپے کی مجموعی مالیت کے قرضہ جات جاری کیے گئے ہیںجن میں سے 88لاکھ روپے کے قرضہ جات ٹیوٹا کے فارغ التحصیل گریجوایٹس کو جاری کیے گئے ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں