فرض شناسں سرکاری ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجاتاہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

منگل 2 جنوری 2018 14:06

بھکر۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ سرکاری ملازمت کے دوران فرض شناسی ،پیشہ ورانہ مہارت اورعوامی خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے افسران واہلکاران کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجاتاہے ۔انہوں نے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ محمد اکبر کے تبادلہ اوراے ڈی سی ریونیو کے دفتر کے اسسٹنٹ فتح محمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اوران دونوں کو یادگار شیلڈز دیں۔

تقریب میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنر بھکر محمد اسد چانڈیہ اوراسسٹنٹ کمشنر ایچ آرایم واثق عبا س ہرل بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے منکیرہ سے تبدیل ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر اورا ے ڈی سی ریونیو آفس کے ریٹائرڈہونیوالے اسسٹنٹ فتح محمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ فلاح عامہ کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں احسن کارکردگی نہ صرف سرکاری افسران واہلکاران کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے بلکہ فرائض کی انجام دہی میں انکی محنت ولگن کاثبوت بھی ہوتی ہے جبکہ ایسے افسران واہلکاران اپنے شعبہ کااثاثہ ہوتے ہیں اوراپنے پیش روئوں کیلئے قابل تقلید روایات چھوڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے تبدیل ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ محمد اکبر اوراپنے دفتر کے ریٹائرڈہونیوالے اسسٹنٹ فتح محمد کی پیشہ ورانہ کارکردگی کوسراہا۔اس موقع پر تبدیل ہونیوالے اے سی منکیرہ اوراے ڈ ی سی ریونیو آفس کے ریٹائرڈ ہونیوالے اسسٹنٹ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کو خلوص اورنیک تمنائوں کامظہر قراردیا اورکہاکہ وہ اس اعزاز کیلئے مشکور ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں