سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر عملدرآمد مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کے احکامات

بدھ 3 جنوری 2018 13:30

بھکر۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلعی انتظامیہ کے بھکر سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر عملدرآمد مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہر کے ماحولیاتی حسن میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کے اثرات شہری جلدازجلد محسو س کرسکیں۔انہوں نے یہ احکامات شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران کو جاری کیے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش،ہائی ویز ،فاریسٹ ،میونسپل کمیٹی،بلڈنگز ،سپورٹس اوردیگر شعبوں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بھکر سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے دورہ کاآغاز بھکر سپورٹس سٹیڈیم سے کیا جہاں پر انہوں نے کرکٹ اورہاکی گرائونڈز،سٹیڈیم کے اطراف میں واکنگ ٹریک اوراندرونی سڑکوں کی بہتری وخوبصورتی کے جاری عمل کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کمیٹی ،محکمہ جنگلات ،بلڈنگز ،سپورٹس اورہائی ویز کے افسران کو تاکید کی کہ تزئین وآرائش کے عمل کو بھرپور اشتراک سے جلدازجلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ جھنگ روڈاوردریاخان روڈکی تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کو میڈین میں خوشنما پودے لگانے اوراطراف میں گراسی پیچز بنانے کاعمل تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے جھنگ موڑپر رنگز کی شکل میں بنائے گئے دلکش بیوٹی فکیشن ماڈل کابھی معائنہ کیااوراس ماڈل کے واٹر فا ل کومزید خوشنما بنانے اورتزئین وآرائش کے دیگر کام سے متعلق متعلقہ افسران کو ضروری گائیڈلائن جاری کی۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ جھنگ موڑسے ملحقہ پارکس کی مکمل بہتری کے ذریعے ان کو تفریحی سہولیات کے اعتبار سے شہریوں کیلئے پر کشش بنایا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں