بھکر: بریگیڈئر مخدوم محمد کامران کی قیادت میں نائیجریا جانیوالی پولو ٹیم نے نائیجرین آرم فورسزپو لو ٹورنامنٹ میں رنر اپ کی ٹرافی حاصل کرلی

پیر 15 جنوری 2018 21:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) برگیڈئیر مخدوم محمد کامران کی قیادت میں نائیجریا جانیوالی پولو ٹیم نے نائیجرین آرم فورسزپو لو ٹورنامنٹ میں رنر اپ کی ٹرافی حاصل کرلی‘ تفصیلات کے مطابق دوسرا نائیجرین آرمڈ فورسز پولو ٹورنامنٹ 8جنوری سی14جنوری تک نائیجریا کے شہر آبوجا میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کل 6ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ہندوستان ‘ مصر‘ نائیجریا‘ مراکش اورامریکا کی پولو ٹیمیں شامل تھیں‘ ٹورنامنٹ کو 2پولوں میں تقسیم کیا گیا تھا پول اے میں پاکستان ‘ ہندوستان اور مصر کی ٹیمیں شامل تھیں ا ورپول بی میں نائیجریا ‘ مراکش اورامریکا کی ٹیمیں شامل تھیں ‘ پول اے میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان 12جنوری کومیچ ہوا جس میں پاکستان نے ہندوستان کو 4کے مقابلے میں 15گول سے تاریخی شکست دی ‘13جنوری کو پاکستان کا مقابلہ مصر کی پولو ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان نے مصر کو3کے مقابلے میں 7گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اور اس طرح پاکستان نے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا پول بی میںمراکش کی ٹیم نے نائیجریا اور امریکا کی ٹیموں کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا14جنوری کو فائنل میں پاکستان اورمراکش کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جو مراکش نے پاکستان کو6کے مقابلے میں 11گول سے شکست دے کر دوسرانائیجرین آرمڈ فورسز پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس موقع پر برگیڈئیر مخدوم محمد کامران نے بتایا کہ نائیجریا میں اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ 1960میں منعقد ہو اجس کے بعد اب 2018میں دوسرا نائیجرین آرمڈ فورسز ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس دفعہ نائیجریا گورنمنٹ کی طر ف سے انتظامات بہت اچھے تھے اور انہوں نے تمام ٹیموں کو برابر گھوڑے فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے جو کہ کھیل کا حصہ ہے لیکن ہماری ٹیم کو نائیجریا ٹورنامنٹ کھیل کر کافی تجربہ حاصل ہوا ہے اورہماری ٹیم کا مورال بلند ہے انہوں نے بتایا کہ کیونکہ ہماری ٹیم مسلسل3میچ کھیل چکی تھی اور ہمارے مدمقابل مراکش کی ٹیم کو 1دن پہلے ریسٹ مل چکا تھا واضح رہے کہ پاکستان کی پولو ٹیم کی قیادت کرنے والے برگیڈئیر مخدوم محمد کامران کا تعلق بھکر شہرسے جو ضلع بھکر کیلئے فخر کی بات ہے ۔

ٹیم میںمخدوم محمد عمران کے علاوہ دیگر ممبران میں لیفٹنٹ کرنل عثمان ‘ میجر حسیب منہاس‘ میجر عادل سلطان رائو‘ سلطان فیروز اورمخدوم دائوو کامران ایچی سن کالج لاہور کے طالب علم بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں