بھکر،لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب کے قیام سے خواتین کو فروغ صحت کے اعتبار سے بہت بڑی سہولت میسر آئی ہے ،سمیراشاہین

پیر 12 فروری 2018 21:08

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء)لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب بھکرکے قیام سے خواتین کو فروغ صحت کے اعتبار سے بہت بڑی سہولت میسر آئی ہے جس پر وہ ایم پی اے عامرعنایت شہانی اورڈپٹی کمشنرسیدبلال حیدر کی شکرگزارہیں .یہ بات لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی سیکرٹری اطلاعات ونشریات سمیراشاہین نے کہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب بھکرپنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلاسرکاری پروجیکٹ ہے جو خواتین میں صحت اورتندرستی کی اہمیت کو اجاگرکرنے میں اہم کرداراداکررہاہے ۔

بھکرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لیڈیزہیلتھ اینڈفٹنس کلب کے قیام پرایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ڈپٹی کمشنرسیدبلال حیدرکاکردار اہم رہا ہے جبکہ ان کی کاوش سے اس پروجیکٹ کے لیے فنڈزکااجرابھی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ہرسطح پرایم پی اے عامرعنایت شہانی اور ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدرنے اپنی راہنمائی اور نگرانی میں اس پروجیکٹ کو مکمل کروایا۔اس پروجیکٹ کی تکمیل سے ڈسٹرکٹ بھکرکی خواتین کیلئے ایک موثراور منفردایکٹیوٹی پیداہوئی ہے جس سے خواتین کو ہیلتھ اینڈفٹنس کی بیشمارسہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع ملاہے۔

روزانہ سینکڑوں خواتین اس کلب کی سہولیات سے مستفید ہورہی ہیں اس کلب کی بہتری کیلئے بورڈآف مینجمنٹ کی شبانہ روزمحنتوں سے دن بدن خواتین کا اعتماد بحال ہورہاہے اور یہ فٹنس کلب اہمیت اختیارکرتاجارہاہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں