ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 16:47

بھکر۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ریونیو وصولی ،ایل آرایم آئی ایس ،پنجاب فوڈاتھارٹی ،سپورٹس ودیگر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی کریم بخش،اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق اوراسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اجلاس میں ریونیو وصولی اوردیگر ریونیو امور میں کارکردگی کے جائزہ کے دوران اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو سراہا اوراس امر پر زوردیا کہ تمام ریونیو افسران حسب اہداف ریونیو وصولی کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی مقامی انتظامیہ کوبھی احکامات جاری کئے کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام الناس کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش میسر آسکیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں