بھکر جاب بیوروکا افتتاح 20 مارچ کو ہو گا، ڈپٹی کمشنر

منگل 27 فروری 2018 13:03

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) بھکر جاب بیوروکاافتتاح 20 مارچ جبکہ آرفن ہائوس کاافتتاح 25 اپریل کوکیاجائیگا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا یہ دونوں منصوبے خصوصی فلاحی منصوبے ہیں جو بالترتیب 10ملین روپے اور20ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیے جائیںگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین بلڈنگز نے مذکورہ ترقیاتی منصوبوں پر اب تک مکمل کیے گئے تعمیراتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بھکرجاب بیورو اورآرفن ہائوس کی تعمیر وتکمیل دی گئی ٹائم لائن میں یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ایکسین بلڈنگز کو تاکید کی کہ ان منصوبوں پر تعمیراتی عمل کی تکمیل مقررہ معیار تعمیر کے عین مطابق برقراررکھنے کیلئے باقاعدگی سے موقع پر نگرانی کی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں