ہفتہ بہبودآبادی کی اختتامی تقریب کا انعقاد

منگل 27 فروری 2018 13:04

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء)ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیرانتظام ہفتہ بہبودآبادی کی اختتامی تقریب گرین ٹائون پارک میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزمحمد سرورکہاوڑ تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزمحمد سرورکہاوڑ ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے والدین اوران کے بچوں کی جسمانی وذ ہنی نشوونماپر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کریں تاکہ ان کی ذ ہنی نشوونمابھی ہو۔محکمہ بہبودآبادی کے بنیادی مقاصد میں خاندان کی مجموعی صحت اولین اہمیت رکھتی ہے۔لہذا ایسی سرگرمیوں سے ذہنی تنائو دورکرکے معاشرے میں امن کو فروغ دیاجاسکتاہے۔تقریب میں محکمانہ سٹاف اورپارک میں موجود فیملیز نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء میںبہبودآبادی پروگرام سے متعلق معلوماتی لٹریچربھی تقسیم کیاگیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں