گرین پنجاب پراجیکٹ کے تحت میونسپل کمیٹیز کو ایک کروڑتیس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

منگل 27 فروری 2018 13:04

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ گرین پنجاب پراجیکٹ کے تحت ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیز کو مجموعی طورپر ایک کروڑتیس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جن سے میونسپل کمیٹیز کی حدود میں بیوٹیفکیشن کاعمل مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے اس امر کاانکشاف گرین پنجاب پراجیکٹ کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ /لوکل گورنمنٹ ،ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے گرین پنجاب پراجیکٹ پر عملدرآمد میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورمیونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسر زمیں مکمل کوآرڈی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ تاکہ شہری علاقوںکی خوبصورتی میں کوئی سقم باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے بھکرسٹی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس پلان کے سیکشن انچارج افسران کو تاکید کی کہ بیوٹیفکیشن کے تمام ترعمل کی ہمہ وقت نگرانی کی جائے تاکہ طے شدہ ترجیحات کے عین مطابق بھکر شہر کی تزئین وآرائش جلدازجلد مکمل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں