ڈپٹی کمشنر کاجنڈانوالہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ

جمعہ 2 مارچ 2018 15:48

بھکر۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ جنڈنوالہ میں 2کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانیوالے سپورٹس سٹیڈیم سے عوام کو کھیلوں کی معیاری سہولیات مہیاہونگی‘ان خیالات کاا ظہار انہوں نے معززین علاقہ کے ہمراہ جنڈانوالہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی عمل کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعمیراتی محکمہ کا انجینئرنگ سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے 32ایکڑ اراضی پر زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیااورموقع پر موجود انجینئرنگ سٹاف کو احکامات جاری کیے کہ عمدہ معیار تعمیر برقراررکھنے کیلئے موقع پر کڑی نگرانی کی جائے اورتعمیراتی عمل کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے‘انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کی تمام 64یونین کونسلوں میں پلے گرائونڈز کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں