ریسکیو1122بھکر کو گذشتہ ما ہ21723کالزموصول ہوئیں‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعہ 2 مارچ 2018 15:48

بھکر۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء)ریسکیو1122بھکر کو ما ہ فروری میں21723 کالزموصول ہوئیںجن میں سی895ایمرجنسی کالزتھیں جس میں791مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا ‘64مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور22افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایاکہ ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل21723کالز موصول ہوئیں جس میں895ایمرجنسی کالز تھیں۔ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ 895ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیاجس میں158 ٹریفک حادثات ،589 میڈیکل ،01،عمارت منہدم،12آگ لگنے کے واقعات ،14لڑائی جھگڑے اور118متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں