تیز رفتار ٹرالر نے مزدہ کو ٹکر مار دی، ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 29 مارچ 2018 18:28

بھکر۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) ایم ایم روڈ آصف پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے مزدہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی مزدہ ڈرائیور 50 سالہ شخص ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی مہربان موقع پر جاں بحق ۔ تھانہ منکیرکی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالہ قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ورثا ء نے ڈرائیور کو موقع پر معاف کر دیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایم ایم روڈ آصف پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث مزدہ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی مزدہ ڈرائیورمہربان ولد خدا بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ منکیرہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ٹرالر کو قبضہ میں لے لیا جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو معاف کر دیا اور اس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں