چاروںتحصیلوںمیں54موبائل سروس یونٹس کیمپس کاانعقاد

1766مریضوں کو مفت فیملی پلاننگ اورجنرل ہیلتھ کی خدمات مہیا کی گئیں

جمعرات 5 اپریل 2018 22:57

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈٹی) محمد رمضان اعوان نے بتایا ہے کہ ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ماہ مارچ میں ضلع کی چاروںتحصیلوںمیں54موبائل سروس یونٹس کیمپس کاانعقاد کیاگیاجس میں1766مریضوں کو مفت فیملی پلاننگ اورجنرل ہیلتھ کی خدمات مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آنیوالی خواتین کو ماں بچے کی صحت بارے آگاہی ،ماںبچے کی بہتر صحت کیلئے اولاد میں3سال کے وقفے کی اہمیت،بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ،ذمہ دار والدین کے کردار ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی اوربچے کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت بارے معلومات فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ ضلع میں قائم 38فیملی ویلفیئر سینٹرز ،فیملی ہیلتھ کلینکس،سوشل موبلائزرزاورکمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز نے 3907جنرل مریضوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کیںاور8197کلائنٹس کو فیملی پلاننگ کی مفت سہولیہات فراہم کیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں