بھکر پولیس روزانہ کی بنیاد پر تھانہ لیول پر ایک سرچ آپریشن کرتی ہے،ڈی پی او

ہفتہ 14 اپریل 2018 15:42

بھکر۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکرخالد مسعود چوہدری نے کمیٹی روم ڈی پی او آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر پولیس روزانہ کی بنیاد پر تھانہ لیول پر ایک سرچ آپریشن کرتی ہے جس میں ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے چیک کیا جاتا ہے جس میں سائنسی طریقہ کار کو اپنایا جاتا ہے اور ہر مشکوک شخص کو بذریعہ بائیو میٹرک مشین چیک کیا جاتا ہے، جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر نظررکھی جارہی ہے، ڈی ایس پیز سے میٹنگ کرکے باقاعدہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی معلومات بڑھائیں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ پرویز احمد خان ڈی ایس پی ‘ ایس ڈی پی او دریاخان اور محمد اختر بگا ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ نے پوری ذمہ داری سے بھکر پولیس کے مشن کو کامیاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں