بھکر، 23سالہ نوجوان کانگو وائرس سے جاں بحق

اتوار 6 مئی 2018 21:00

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) یوسی ڈگر شادہ چاہ سید والا کا رہائشی 23سالہ محمد عرفان ولد گل محمد کانگو وائرس سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نوجوان کو کانگووائرس ہونے کے باعث بھکر سے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ دم توڑ گیا ،نوجوان کی موت کے بعد چاہ سید والا اور اس کے گرد ونواح میں کانگووائرس پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اس لئے اہل علاقہ نے ضلعی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیدوالا میں کانگووائرس کی مزید روک تھام کے لئے حفاظتی اقامات اٹھاتے ہو پورے علاقہ میں سپرے اورجانوروں کی ویکسینیشن کی جائے۔

دوسری طرف کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی موت کا سی ای او ہیتلھ ڈاکٹررائو محمد سلیمان زاہد نے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈی ایچ او کی سربراہی میں تحقیاتی کمیٹی قائم کرکے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اورجاں بحق ہونیوالے نوجوان کے سیمپل لے کر اسلام آباد لیبارٹری بجھوا دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں