بھکر، بستی مندھر میں قبضہ مافیا سرگرم،زمینی تنازعہ سے خونی تصادم کا خدشہ

ڈی پی او بھکر نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے بہل پولیس کو ٹاسک دیدیا

اتوار 6 مئی 2018 21:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) تھانہ بہل کی حدود بستی مندھر میں قبضہ مافیاسرگرم ہوگیا ،50سال سے زائد عرصے پر قابضین کو دربدر کرنے کے لئے مافیا نے پلان ترتیب دیدیا ہے ،ڈی پی او بھکر نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے بہل پولیس کو ٹاسک دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بہل کی حدود بستی مندھر میں ملک غلام قاسم عرصہ 50سال سے آبادی زمین پر قابض ہے اور اب جگہ بااثر مافیا نے پٹواری سے ملی بھگت کرکے ملک غلام قاسم کے رقبہ سے راستہ نکلوایا ، راستہ کی نشاندہی کر نے کی پلاننگ کرلی ہے بستی مندھر سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مداخلت نہ کی تو زمین کے تنازعہ پر قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی اندیشہ ہے ۔

تاہم سیاسی پارٹیوں کی کھچڑی سے جانوں کے ضیاع کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ڈی پی او بھکر خالد مسعود نے بہل تھانہ کے ایس ایچ او کو تھانہ حدود میں کسی بھی نامساعد حالات سے نمٹنے کے لئے احکامات دیدیئے ہیں۔ 5-18/--440

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں