بھکر، سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے آرفن ہائوس قائم ، بلڈنگ 17 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر

منگل 12 جون 2018 21:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء)ضلعی انتظامیہ نے سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے آرفن ہائوس قائم کردیا ہے جس کی بلڈنگ 17 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ۔آرفن ہائوس کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کیا ۔اس موقع پر ایکسئین بلڈنگز توصیف الرحمن ،ڈپٹی ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ ،انچارج سویٹ ہوم و دیگر افسران اور میڈیا کے نمایندگان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے آرفن ہائوس کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم میں قیام پذیر سو بچوں کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے آرفن ہائوس قائم کیا گیا ہے جس کی کشادہ عمارت کی تعمیر مسلسل نگرانی کے تحت مختصر عرصہ میں مکمل کرائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم سے آرفن ہائوس کی نئی عمارت میں بچوں کی شیفٹنگ بلاتاخیر مکمل کرای جائے گی ۔انہوں نے اس مقصد کیلئے انچارج سویٹ وم کو تیز رفتار انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ آرفن ہائوس کے بچوں کو کھیلوں کی سہولیات کیلئے پلے گرائونڈبھی فراہم کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کے بعد آرفن ہائوس کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کر کے بچوں کیلئے رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں