سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات ریسکیو1122 کے سپرد کی جارہی ہیں ،ڈپٹی کمشنربھکر

جمعرات 28 جون 2018 14:46

بھکر۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ کہ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم ازکم کرنے کیلئے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کی افرادی قوت اور سول سوسائٹی کے افراد کو سیلف ریسکیواینڈ سیفٹی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مرحلہ وار بنیاد پرٹریننگ کا عمل مکمل کیا جائے گااور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارداجل چیک پوسٹ کے قریب دریائے سندھ کے ساتھ منعقدہ فلڈ موک ایکسر سائیز کے معائنہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش ،اے سی بھکر محمد اسد چانڈیہ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اشرف رضا،ایکسئین اری گیشن زاہد حسین مترو ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نوید اقبال اور ڈسٹرکٹ فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں امدادی کارروائیوں کو موثرو مربوط بنانے کیلئے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات ریسکیو1122 کے سپرد کی جارہی ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر دریائے سندھ کی جھیل میں ریسکیو 1122 کی آزمائشی امدادی ایکسر سائیز بھی دیکھی اور ریسکیورز کی پیشہ وارنہ مہارت کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے موک ایکسر سائیزکو فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف سے متعلقہ محکموں کی صلاحیت کار میں اضافہ کا ذریعہ قرار دیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بھکر سپر بند کا دورہ کیا جہاں ایکسئین اری گیشن نے آرڈی 5 پر سپر بند کی پختگی و بہتری کیلئے جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں