ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار بیگ سے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات

جمعرات 28 جون 2018 14:46

بھکر۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار بیگ سے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ الیکشن 2018 کے شفاف انعقاد کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ضلع میں انتخابی عمل کے سلسلہ میں انتظامات کی تیز رفتار تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر حسب منشاعملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار بیگ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین قریبی رابطہ و معاونت کے باعث الیکشن 2018 کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ مد دملے گی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں