بھکر ، 2قومی اور4صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 60امیدوار مدمقابل ہو ں گے

ہفتہ 30 جون 2018 15:20

بھکر۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) کاغذات نامزدگی کی واپسی کا وقت ختم / حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں ،2 قومی اور4صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 60امیدوار مدمقابل ہو ں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے پانچویں مرحلہ کو مکمل کرلیا گیا آج انتخابی نشان کل الاٹ کیے جائیں گے ۔ حلقہ این اے 97 سے 12 حتمی امیدوار سامنے آگئے ، کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،حلقہ این اے 97 سے عمیر حسن خان ،فاروق احمد خان ،ملک امجد علی ، اظفر علی ،عزیز احمد خان ، محمد ثنا اللہ مستی خیل ، قاضی نعیم اختر ، فرخ حسن خان ، عبدالمجید خان خنان خیل ، ثنا اللہ خان ، ملازم حسین ، اور ارشد اعوان امیدواروں ہوں گے ۔

بھکر: شہزاد حسن خان ، شیرافضل خان نیازی اوراحسان اللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 98 سے 7 حتمی امیدوار بچ گئے ، کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 6 نے واپس لے لیے ۔ 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد، حلقہ این اے 98 سے محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،نعیم اللہ شہانی ، حبیب اللہ خان نوانی ،اعجاز خان شہانی ، حافظ محمد ذوالفقار، عبدالرحمن ، اخترحسین امیدوارہوں گے ، مدثر نذیراترا، زین اعجاز شہانی ، آغا محمود الحسن ، محمد امجد ، محمد صفی اللہ ، سانول سعید نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔

این اے 98سے 2 امیدواروں رشید اکبر ،سعید اکبر کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دئیے تھے ۔ حلقہ پی پی 89 سے 12 امیدوار میدان میں اتریں گے ۔ 15 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے 3 نے واپس لے لیے ،پی پی 89 کلورکوٹ سے شیر افضل خان نیازی ، محمد ارشد، اعجاز احمد خان ، زوہیب حسن خان ، محمد صابر خان ، عبدالمتین، محمد ارشد جاوید اقبال ، فرخ حسن خان ، عزیز احمد خان ، امیر محمد خان ، فاروق اعظم خان اور ملازم حسین امیدوار ہوں گے ۔

پی پی 89 سے شہزاد حسن خان ، عبدالمجید خان ، اور ثنا اللہ مستی خیل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔ پی پی 90 دریاخان سے 14 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہو گا۔بھکر: پی پی 90 سے ملک نذر عباس، نوید احسن نیاز، حبیب اللہ شہانی ، اظفر علی ، مشتاق احمد ، عرفان اللہ نیازی ، اعجاز علی خان شہانی، محمد فاروق زبیر خان ، عبدالروف قریشی ، محمد ارشد اعوان ، فضل الرحمن، اعجاز حسین، احسان اللہ خان،خاتون امیدوار شہزاد نجیب امیدوار ہوں گے ۔

پی پی 90 سے زین اعجاز شہانی، وقاص لنگڑیال ، ریحان جمیل، انعام اللہ نیازی ، ملک امجد علی، محمد خالد عمر، ظہیر عباس نقوی ، نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔ حلقہ پی پی 90 سے سعید اکبر نوانی کے کاغذات الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دئیے تھے ۔ حلقہ پی پی 91 منکیرہ سے 4 امیدوار سامنے آگئے ۔ پی پی 91 منکیرہ سے ملک غضنفر عباس، عبدالجبار ہاشمی، حبیب اللہ شہانی، اور مختیار خان مگسی امیدوار ہوں گے ۔

جبکہ اختر قاسم ، حبیب رضا ،منتظر مہدی ، محمد رمضان ، اصغر اقبال نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔اور سعید اکبر نوانی کے کاغذات الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دئیے تھے ۔حلقہ پی پی 92 بھکر سے 11 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔اورپی پی 92 سے عامر عنایت شہانی، ظہیر احمد اترا ،فرزانہ ڈھانڈلہ ،محمد صفی اللہ ،سید محمود حسنین ، مدثرنذیراترا، محمد علی، محمد اصغر، عامر سہیل، آفتاب احمد، اور محمد انتظار امیدوارہوں گے ۔بھکر: محمدامجد، عنایت اللہ خان ، ملک محبوب احمد اور علی ظہیراترا نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔ٍ

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں