نوانی برادران نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی، 4جولائی کو سماعت ہوگی

ہفتہ 30 جون 2018 15:20

بھکر۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل سے نااہلی کے بعد نوانی برادران نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی، 4جولائی کو سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ دنوں رشید اکبرنوانی اور سعید اکبرنوانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے جس کیخلاف جمعہ کے روز دونوں بھائیوں کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی جس پر ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کو 4جولائی تک ملتوی کردیاہے ۔واضح رہے کہ رشید اکبر خان نوانی حلقہ این اے 98اور سعید اکبر نوانی حلقہ پی پی 90اور91سے آزاد امیدوار ہیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں