لائبریری بھکر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

بھکر کے لوگ بھکر کے لوگ اس سے بھرپور استفادہ کریں، اسد چانڈیہ

ہفتہ 30 جون 2018 22:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) ای لائبریری ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ،ڈسٹرکٹ جاب بیورو بھکر،پی آئی ٹی بی ای اور سرگودہا یونیورسٹی بھکر کیمپس کے باہمی اشتراک سے ای ۔لائبریری بھکر میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی اے سی بھکر اسد چانڈیہ تھے۔اس موقع پر انچارج ای ۔روزگار لیب سرگودہا یونیورسٹی بھکر کیمپس ,انچارج بھکر جاب بیورو اورڈسٹرکٹ آفیسر ای۔

لائبریری بھی موجود تھے۔سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے سی بھکر اسد چانڈیہ نے ای۔

(جاری ہے)

روزگار اور بھکرجاب بیور و کے باہمی اشتراک کو بھکر کے پڑھے لکھے افراد کیلئے ایک نعمت قرار دیا انہوں نے کہا کہ بھکر کے لوگ اس سے بھرپور استفادہ کریں ۔سیمینار سے انچارج ای۔روزگارلیب سرگودہا یونیورسٹی ،ڈسٹرکٹ آفیسر ای۔لائبریری اور انچارج جاب بیورو بھکر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے آمدنی کے مختلف ذرائع،بے روزگاری جیسے مسائل کو کم کرنے کے طریقہ کار،ای ۔

لرننگ اور ای۔روزگار ۔ڈیجٹیل لائبریری،ایجوکیٹ دی نیشن اور جاب بیورو کی افادیت کے بارے میں آگاہی عام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بے روزگاری سے نجات حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں