عوام الناس کے مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر بھکر

ہفتہ 30 جون 2018 22:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء)ڈپٹی کمشنر وقاص رشیدنے کہاہے کہ عوام الناس کے مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بناکر ان کو بھرپور ریلیف کی فراہمی تمام سرکاری محکمہ جات کی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں غفلت اورتاخیر کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔۔

(جاری ہے)

انہوںنے عوامی مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کیں اوران مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے دفاتر میں عوام کیلئے آسان رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے بلاتاخیر حل کو یقینی بنایاجائے اورعوام کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ کیاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں