بھکر‘ بس اور ٹرک میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق، 35 زخمی

جمعہ 6 جولائی 2018 11:10

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) بھکر میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 35افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایم ایم روڈ فاضل اڈہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور 35افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا ا?غاز کیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے چھ زخمیوں کو حالت تشویشنال بتائی ہے۔ جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لیہ جا رہی تھی کہ ٹرکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں