فائرفائیٹنگ اینڈ سیفٹی کے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 7 جولائی 2018 14:38

بھکر۔7 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس بھکر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھکر کے ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوٹرز/ سب ڈسٹری بیوٹرزکو فائرفائیٹنگ اینڈ سیفٹی کے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر کے ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی جن کو سول ڈیفنس آفیسر بھکر نے تربیت دی ۔

(جاری ہے)

جس کے دوران بتایا گیا کہ تربیت ہر شہری کیلئے ضروری ہے اور تربیت کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع بھکر نے گیس ڈسٹری بیوٹرز میں اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا ۔ا س موقع پر گیس ڈسٹری بیوٹرز نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر سول ڈیفنس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں