ماحولیاتی بہتری اور معاشی فوائد کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہی ، کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر ) محمد ظفر اقبال

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

بھکر۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر ) محمد ظفر اقبال نے کہاہے کہ ماحولیاتی بہتری اور معاشی فوائد کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ شجرکاری مہموں کے دوران سرکاری و نجی شعبہ کابھرپور اشتراک یقینی بناکرزیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس بھکر کے سبزہ زار میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنرسرگودہا ندیم زبیر اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بھی اجتماعی شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودہا ڈویژن عرفان احمد سندھو،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجودتھے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر)محمد ظفر اقبال نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ دیگر سرکاری محکموں ،تعلیمی اداروں خصوصاًکاشتکاروں کو بڑی تعداد میں تیز بڑھوتری والے پودوں کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں