کمشنرسرگودہا ڈویژن کا بھکر جاب بیور و آفس کا معائنہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

بھکر۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے جمعرات کے روز دورہ بھکر کے موقع پر بھکر جاب بیور و آفس کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے انہیں بھکر جاب بیور و کی سروسز ،جاب بیورو مینجمنٹ اور بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں انتظامی سٹاف کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے بھکر جاب بیورو کے قیام کو سراہااور کہا کہ اس سے بے روزگار افراد کو حصول روزگار میں بہت بڑی مددملے گی ۔انہوںنے بھکر جاب بیورو میں بے روزگار افراد کی رجسٹریشن اور حصول روزگار کیلئے انکو راہنمائی و معاونت کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کمشنر نے کہا کہ بھکر جاب بیورو اعلی معیار کا ریسورس سینٹر ثابت ہوگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں