مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری اوربروقت سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر ) محمد ظفر اقبال

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

بھکر۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہیلتھ کئیر سسٹم کی عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری اوربروقت سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوںنے یہ بات دورہ بھکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے ہمراہ ہسپتال کے معائنہ کے دوران جاری کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا،اے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیر اور ڈاکٹر شاہد محمود بھی موجود تھے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 110 بلاک ،ڈپارٹمنٹ آف یورالوجی اینڈ ڈائیلاسز سینٹر اور ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کرکے ہیلتھ کئر سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کے دوران ان سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈویژنل کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں