طلباء کو متحرک‘ باصلاحیت اور موثر شہری اور ضلع بھکر میں علم کی رو شنی پھیلانے کیلئے سپریئر کالج بھکر کیمپس آج بھی پر عزم ادارہ ہے ، قاضی احمد پرنسپل ایڈووکیٹ

جمعرات 9 اگست 2018 20:33

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) طلباء کو متحرک‘ باصلاحیت اور موثر شہری بنانے اور ضلع بھکر میں علم کی رو شنی پھیلانے کیلئے سپریئر کالج بھکر کیمپس آج بھی پر عزم ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار سپریئر کالج بھکر کیمپس کے نئے تعینات ہونیوالے پرنسپل قاضی احمد پرنسپل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سپریئر کالج بھکر کیمپس اپنی سابقہ روایات اور بہترین تعلیمی کریئر نتائج کو برقرر رکھتے ہوئے پہلے سے زیادہ جوش وجذبہ کیساتھ تعلیمی میدان میںآ ج بھی مستقبل کے معماران وطن کیلئے مثالی درسگاہ کادرجہ رکھتا ہے اور والدین کی اپنے بچوں سے بے مثال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے صر ف اور صرف سپریئر کالج بھکر کیمپس پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو سپریئر کالج بھکر کیمپس میں داخلہ دلوانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ضلع بھکر کے علاوہ دیگراضلاع سے طلباء کی بڑی تعداد اپنی علمی پیاس بجھانے اور بہتر مستقبل کیلئے سپریئر کالج بھکر کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریئر کالج بھکر کیمپس میں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی ٹیم کے زیر نگرانی طلباء کے تعلیمی سیشنز مکمل ہورہے ہیں ہم نے سائنس کے طلباء کیلئے لاہور سے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کا بھی بندوبست کر رکھا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ سپریئر کالج بھکر کیمپس نئی ایڈمنسٹریشن کیساتھ پہلے سے زیادہ اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوگاانہوں نے بعض شر پسند عناصر کی طرف سے سپریئر کالج بھکر کیمپس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی سختی سے تردید او رمذمت کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ سپریئر کالج بھکر کیمپس عوام کے دعائوں سے پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کیساتھ کامیابی سے اپنی تعلیمی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سپریئر کالج بھکر کی انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کیخلاف اپنا قانون حق محفوظ رکھتی ہے واضح رہے کہ قاضی احمد ظفر ایڈووکیٹ سٹار اکیڈمی بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر ہیں او ربھکر کی معروف علم دوست شخصیت ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان قاضی ظفر اقبال کے فرزند ہیں جن سے پوری امید ہے کہ جس طرح سٹار اکیڈمی بھکر کیمپس کو انہوں نے کامیابی سے ہمکنار کرکے بہترین نتائج حاصل کیے ہیں سپریئر کالج بھکر کی سرپرستی کرکے اسے بھی کامیاب تعلیمی ادارہ بنانے میں سرخرو ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں