بھکر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ

ایمرجنسی بلاک کو بلاتاخیر مکمل کرکے فنکشنل کیاجائے ، یورالوجی بلاکس کا بھی معائنہ کیا ، تعمیراتی کام کو مزید تیزرفتاری سے مکمل کی کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:16

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آئی ڈیپ کے زیر اہتمام ری ویمپینگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لیا ۔انہوںنے ایمرجنسی اور یورالوجی بلاکس کا معائنہ کیا اورکہا کہ تعمیراتی کام کو مزید تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک کو بلاتاخیر مکمل کرکے فنکشنل کیاجائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے باقی زیر التوا ء تعمیراتی کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں سست روی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں کس قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ بعدازاںڈپٹی کمشنر ہسپتال میں قائم کئے گئے مددگارکاوئنٹر پر گئے اور عملہ کو ہدا یات جاری کیں کہ مریضوں کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور ان کو درپیش کسی بھی دشواری میں انکی بھرپور مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں