بھکر،سی پی او بھکر خرم شکورکی ہدایات پر یو م عاشورہ کے جلوس و مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بھکر میں بھی محرم الحرام مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،بھکر پولیس اپنی پوری طاقت کے ساتھ میسروسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے شب و روز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے

بدھ 19 ستمبر 2018 21:29

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی پی او بھکر خرم شکورکی ہدایات پر یو م عاشورہ کے جلوس و مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بھکر میں بھی محرم الحرام مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ بھکر پولیس اپنی پوری طاقت کے ساتھ میسروسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے شب و روز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔

ضلع کے اندر محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سب سے بڑے اجتماعات 10 محرم یوم عاشورہ کو منعقد ہوں گے جس کیلئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس مقصد کیلئے تقریباً 2000 پولیس افسران و اہلکاران کو ڈیوٹی پلان کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ یوم عاشورہ کو ضلع بھکر میں 140 مجالس اور 95 جلوس برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس بھکر سٹی میں تھلہ مرید مہدی سے شروع ہوگا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا نزد قبرستان سردار بخش پر بوقت مغرب اختتام پذیر ہوگا۔

سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک آرمی کی 2 کمپنیاں، پنجاب کنسٹیبلری کی 8 ریزو اور ایلیٹ پولیس فورس کی 5 ٹیمیں بھکر پہنچ چکی ہیں۔ خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کاعمل پوری طرح فنکشنل کیا گیا ہے۔سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی، ضلعی امن کمیٹی، مصالحتی کمیٹی اور انجمن تاجران بھکر کے عہدیداران پوری طرح فعال ہیں اور امن و امان کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

جلوس و مجالس کے اطراف میںپٹرولنگ ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز بھکر میں ریزو فورس ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔ ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل سکواڈکو بھی آن کال رکھا گیا ہے۔جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس پی انوسٹی گیشن اور خود ڈی پی او بھکرضلع بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ و چیکنگ عمل میں لارہے ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں