بھکر ،یوم عاشورہ کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

بھکر۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ملک بھرکی طرح ضلع بھکر میں بھی محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ضلع کے اندر محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سب سے بڑے اجتماعات 10 محرم یوم عاشورہ کو منعقد ہوں گے جس کیلئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس مقصد کیلئے تقریباً 2000 پولیس افسران و اہلکاران کو ڈیوٹی پلان کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔

یوم عاشورہ کو ضلع بھکر میں 140 مجالس اور 95 جلوس برآمد ہوں گے۔ دریاخان میںمرکزی جلوس تھلہ لیٹیاں والا سے شروع ہوگا جس میں تعزیہ کے دیگر جلوس شامل ہوں جو کوٹلی کربلا میں اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک آرمی کی 2 کمپنیاں، پنجاب کنسٹیبلری کی 8 ریزو اور ایلیٹ پولیس فورس کی 5 ٹیمیں بھکر پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کاعمل پوری طرح فنکشنل کیا گیا ہے۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی، ضلعی امن کمیٹی، مصالحتی کمیٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداران پوری طرح فعال ہیں اور امن و امان کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ جلوس و مجالس کے اطراف میںپٹرولنگ ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز بھکر میں ریزو فورس ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔ ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل سکواڈکو بھی آن کال رکھا گیا ہے۔جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس پی انوسٹی گیشن اور خود ڈی پی او بھکرضلع بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ و چیکنگ عمل میں لارہے ہیں

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں