براتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دولہا کی ماں اور دو بھتیجیاں جاں بحق

منگل 27 نومبر 2018 23:58

بھکر ۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) براتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے اتر گئی، دولہا کی ماں اور دو بھتیجیاں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر موقع پر جاں بحق ، تفصیل کے مطابق دلیوالہ سے ذوالفقار نامی نوجوان کے برات چکنمبر 51آرہی تھی کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی، جس سے دو بچیوں سمیت دولہا کی والدہ عائشہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئیں، اطلاع ملنے پرشادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاکے حوالے کردی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں