ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابد حسین کا دریاخان شوگرملزکا اچانک دورہ

جمعرات 29 نومبر 2018 23:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھکر عابد حسین نے اسسٹنٹ کمشنر دریاخان اسد چانڈیہکے ہمراہ دریاخان شوگرملزکا اچانک دورہ کیا، انہوں نے کاشتکاروں کے مسائل سنے اوران کا تدارک کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعابدحسین نے دریاخان شوگر ملز انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیا ں یقینی بنائیں۔ اس موقع پراے ڈی سی آر نے بتایا کہ اب تک کاشتکاروں کوپچاس کروڑروپے سے زائدکی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غریب افرادکیلئے میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں