بھکر،ٹریفک حادثہ میں 02افرد جاں بحق، ایک شدید زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 23:38

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بھکر کے نواحی علاقہ ڈپو موڑ کوٹلہ جام پر محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت سے ٹریفک کے المناک حادثہ میں 02افرد جاں بحق، ایک شدید زخمی، رکشہ مکمل طور پر تباہ، علاقہ کی فضا سوگوار ،محکمہ ہائی وئے کے خلاف شدید غم و غصہ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نماز فجر کے وقت چونی شمالی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محسن کے ساتھ بسم اللہ خان ،ہاشم خان بکریاں اور دبنے لوڈ کرکے منڈی مویشیاں چاندنی چوک جارہے تھے ڈپوموڑ کوٹلہ جام پر سڑ ک پر گہرا گڑھا ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کھڑا تھا اور یہاں پر اچانک رکشہ بند ہوگیا اسی اثناء میں مشرقی سائیڈ سے ہیوی گاڑی ڈمپر نمبر 4844جو کہ آٹا کھاد سے لوڈ تھا غلط سائیڈ سے کراس کرتے ہوئے الٹ گیا اور لوڈ شدہ سامان آٹا اور کھاد کے گٹورکشہ پر سوار افراد پر موت بن کر گرنے گیاجس سے ڈرائیور محسن شدید زخمی ہوگیا جبکہ رکشہ پر سوار بسم اللہ خان اور ہاشم خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پیٹرولنگ پولیس کوٹلہ جام ،ریسکیو 1122،صدرتھانہ بھکر ،ایلیٹ فورس ،اور ڈی ایس پی سرکل بھکر اسد اللہ خان موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔پٹھان برادری چونی شمالی کے ورثاء نے اچانک حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کاروائی نہ کرتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں