دریا خان ،افسران زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹالیں ،ڈی پی او بھکر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:21

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے حکم جاری کیا ہے کہ ان کے پاس زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ عوام الناس کی طرف سے ڈی پی او آفس، ایس ڈی پی او آفسز اور تھانہ جات میں مختلف نوعیت کے مسائل کے سلسلے میں پولیس کاروائی کے لیے درخواستیں جمع کروائی جاتی ہیں جو حتمی طور پر برائے چھان بین و انکوائری تھانوں میں بھجوائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

کاروائی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے معاملات الجھ جاتے ہیں اور مزید جرائم وقو ع پذیر ہوتے ہیں۔ لہذا ایسی درخواستوں پر بر وقت کاروائی نا گزیر ہے تاکہ معاملات کو ناگفتہ بہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے پولیس کے پاس آتے ہیں۔ کاروائی میں تاخیر صورتحال میں سنگینی کا باعث بنتی ہے۔ جملہ پولیس افسران فوری طور پینڈنگ درخواست ہائے کو حقائق کی روشنی میں یکسو کریں۔ قابل دست اندازی جرم کے ثابت ہونے پر مقدمات کا اندراج عمل میںلائی جائے۔ جھوٹی درخواستوں کو افسران بالا کے نوٹس میںلاتے ہوئے خارج کیا جائی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں