بھکر،گندم کو آگ لگا کر ہزاروں مالیت کا نقصان کرنے والے ملزمان خلاف عدالتی حکم پر مقدمات درج

جمعہ 18 جنوری 2019 23:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ماہ قبل گندم کو آگ لگا کر ہزاروں مالیت کا نقصان کرنے والے ملزمان خلاف عدالتی حکم پر مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چار خان محمد والا کے رہائشی نذیر حسین نے والد عدالت کو درخواست دی کہ اس نے اپنے رقبہ میں گندم کاشت کر رکھی تھی 3 اپریل کو اپنے رقبہ میں گیا تو ملزم نزاکت علی ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ موجود تھا ملزمان نے دیکھتے ہی گندم کو آگ لگا دی اور وہاں سے فرار ہوگئے جس کے بعد ریسکیو کی گاڑیاں آنے تک ہزاروں مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہو چکی تھی جس پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں درخواست پر عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ صدر بکھر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں