کلورکوٹ نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے،6 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری

جمعہ 18 جنوری 2019 23:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کلورکوٹ نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئی6 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کلورکوٹ کے علاقہ ملانہ ڈگر کے رہائشی اللہ بخش نے پولیس کو درخواست کی کہ وہ محفل نعت میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں سے اگلی صبح واپس آئے تو گھر کے دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا جس پر سامان کی پڑتال کی تو گھر میں موجود نقدی زیورات کے علاوہ یو پی ایس سمیت دیگر سامان چوری ہو چکا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے درخواست پر تھانہ کلورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں